ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو میں برقع پہن کر فائنانس کمپنی کو لوٹنے کی کوشش - تین ملزمین گرفتار 

منگلورو میں برقع پہن کر فائنانس کمپنی کو لوٹنے کی کوشش - تین ملزمین گرفتار 

Sun, 14 Jul 2024 20:24:58    S.O. News Service

منگلورو،  14 / جولائی (ایس او نیوز)  بجپے پولیس نے برقعہ پوش لٹیروں کی شکل میں فائنانس کمپنی میں ڈاکہ ڈالنے اور وہاں کی ایک اہلکار خاتون پر تیزاب پھینکتے ہوئے سونے کے زیورات لوٹنے کی کوشش کرنے والے تین ملزموں کو گرفتار کر لیا ۔
    
گرفتار شدہ مشتبہ ملزمین کی شناخت پریتیش عرف پریتو (31 سال)، دھن راج عرف دھنو (30 سال) اور کسماکارا عرف انو (37 سال) کے طور پر کی گئی ہے ۔ 
    
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ تینوں ملزمین 4 جولائی کی شام کو برقع پہن کر 'بجپے فائنانس' کمپنی کے آفس میں داخل ہوئے اور سونے کے زیورات لوٹنے کی کوشش کی ۔ اس دوران وہاں ملازمت کر رہی ایک خاتون پر تیزاب بھی پھینکا ۔ 
    
اس ضمن میں بچپے پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا تھا ۔ معاملے کی تفتیش کے بعد پولیس نے جن تین ملزمین کو گرفتار کیا ہے ان میں سے پریتیش پر چوری کے دو معاملے سورتکل پولیس اسٹیشن میں درج ہیں اور ایک معاملہ بجپے پولیس اسٹیشن میں ایک معاملہ درج ہے ۔ دھن راج پر کارکلا دیہی پولیس اسٹیشن میں قتل کی کوشش کے دو معاملے درج ہیں اور ایک معاملہ موڈبیدری پولیس اسٹیشن میں درج ہے ۔ کسما کارا سورتکل پولیس اسٹیشن میں چوری کے دو معاملے ہیں اور ایک معاملہ بجپے پولیس اسٹیشن میں درج ہے ۔ 
    
پولیس نے گرفتار کیے گئے ملزمین کے قبضے سے ایک انووا کار، ایک سوِفٹ کاراور ایک اسکوٹر ضبط کی ہے جس کی مجموعی مالیت کا تخمینہ  15 لاکھ روپے لگایا گیا ہے ۔ 


Share: